counter easy hit

آج کا دن کیسا رہے گا

Today's, Horror-scope, for, our, readers,

حمل:

21مارچ تا21اپریل

لاپرواہی اور جلدی بازی نہ کریں، خیالات منتشر رہیں گے اور آپ ذہنی طور پر بے چینی محسوس کریں گے، اپنے جذبات پر قابو رکھیں اگر یہ بھڑک اٹھیں تو نقصان آپ ہی کو برداشت کرنا پڑ سکتا ہے۔

ثور:

22اپریل تا20مئی

اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ کو ہر راستہ دشوار نظر آئے گا اور قدم قدم پر مایوسی کے سائے نظر آئیں گے اگر آپ ہمت ہار کر بیٹھ گئے تو پھر یقینا مایوسی کا اندھیرا آپ کو لپیٹ میں لے سکتا ہے۔

جوزا:

21مئی تا21جون

ترقی کے بند راستے خود بخود کھلتے چلے جائیں گے بس ذرا اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کو پوری ہمت و جرات کے ساتھ بروے کار لے آئیے اور پھر دیکھئے کہ کھویا ہوا مقام کس قدر جلد آپ کو حاصل ہو جاتا ہے۔

سرطان:

22جون تا23جولائی

وقت آپ کا ساتھ دے سکتا ہے، آپ دل برداشتہ نہ ہوں کیونکہ اکثر اچھے اور بامقصد کاموں کا آغاز دشوار کن ہوتا ہے، گھریلو فضا انتہائی خوشگوار ہو سکتی ہے۔

اسد:

24جولائی تا23اگست

ہمت و استقلال کی بنیادوں پر اپنا کاروبار ابھارنے کی کوشش کریں، بفضل خدا وقت آپ کا ساتھ دے گا، کسی نئی رشتہ داری قائم ہونے کا امکان ہے، مقدمہ بازی سے دور رہنے کی کوشش کریں۔

سنبلہ:

24اگست تا23ستمبر

ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے ہمارے پرخلوص مشوروں پر عمل پیرا ہو کر اپنے گھر کی فضا کو انتہائی خوشگوار بنا لیا ہے، یہ عرصہ آپ سے گھریلو مسائل کے سلسلے میں بہت زیادہ تعاون کر سکتا ہے۔

میزان:

24ستمبر تا23اکتوبر

اس میں کوئی شک نہیں کہ ماضی میں چند دوستوں نے آپ کا ساتھ دیا ہے، یہ بھی سچ ہے کہ سب ہی انسان ایک جیسے نہیں ہوتے، کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو دوستی کے ناطے بہت کچھ قربان کر ڈالتے ہیں۔

عقرب:

24اکتوبر تا22نومبر

بسلسلہ کاروبار اگر محض آپ نے اپنی انا اور سابقہ واقعات کی بنا پر ان کاروباری لوگوں کو دھتکار دیا تو یہ محض آپ کی عظیم غلطی ہو سکتی ہے اور جلد ہی آپ کو اس کا خمیازہ بھی بھگتنا پڑ سکتا ہے۔

قوس:

23نومبر تا22دسمبر

اپنے اخراجات گھٹا دیجیے تاکہ پریشانیوں کا یہ جال زیادہ مضبوط نہ ہو سکے، آپ کے قریبی رشتہ دار کسی بھی سلسلے میں آپ کی مخالفت پر آمادہ ہو سکتے ہیں، ان کے ساتھ الجھ کر اپنا قیمتی وقت ضائع نہ کریں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

لین دین کے معاملات میں کسی پر بھی بھروسہ نہ کریں، اس میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے کہ آپ تھوڑی سی جدوجہد کا غیر معمولی صلہ پا سکتے ہیں، موجودہ کاروبار خاصی وسعت اختیار کر سکتا ہے۔

دلو:

21جنوری تا19فروری

گزشتہ کیا کیا نہیں ہوا آپ کے ساتھ اگر آپ بھول گئے ہیں تو پھر یاد کر لیجیے، خاص طور پر قریبی عزیزوں نے جو گل کھلائے وہ تو یاد رکھنے کی چیز تھے، بہرحال گزشتہ آپ نے سب کچھ بھلا دیا ہے۔

حوت:

20 فروری تا 20 مارچ

اولاد کی جانب سے کوئی اہم خوشی حاصل ہو سکتی ہے، بعض امور کے سلسلے میں آپ بلاضرورت جذباتیت کا مظاہرہ کر سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں آپ کی مخالفت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website