Tokyo to Karachi flight Delayed ,،Passenger distracted
ٹوکیو سےکراچی کے لیے پرواز پی کے853 کی روانگی میں24گھنٹےسےزائدکی تاخیر کی وجہ سے مسافر پریشان ہیں۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ٹوکیو سے پرواز پی کے853تکنیکی خرابی کے باعث وقت پرروانہ نہ ہوسکی، پرواز کو گزشتہ دوپہر 2 بجے کراچی کے لیے روانہ ہونا تھا۔پروازسے210مسافروں کوبراستہ بیجنگ،اسلام آباد کراچی پہنچاتھا،150مسافروں کوہوٹل منتقل کیاگیا جبکہ 60مسافرایئرپورٹ پرہی رہے۔پروازاب جاپانی وقت کے مطابق 3 بجے کی بجائے پاکستانی وقت کے مطابق دن 11بجے روانہ ہوگی ۔