نیو یارک…….امریکی سائنسدانوں کی حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق ٹماٹر میں ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو کینسر کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
یونیورسٹی آف الینوائے کے سائنسدان جان ارڈ مین کے مطابق ان کی تحقیق کے دوران ٹماٹر میں موجود لائیکو پین کینس کو کینسر کے خلاف موثر پایا گیاہے۔مطالعے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لائیکو پین کے جسم میں پہنچنے کے بعد کیمیائی تبدیلیاں رو نما ہو تی ہیں جو صحت پر اثر انداز ہو تی ہیں ۔یہ تحقیق اس لئے بھی اہمیت کی حامل ہے کہ مستقبل میں اس کے ذریعے سائنسدان لائیکو پین کو مختلف قسم کے کینسر کے خلاف استعمال کر سکیں گے۔اس تحقیق کو امریکن جرنل آف کلینکل نیوٹریشن میں بھی شائع کیا گیاہے۔