counter easy hit

ٹی او آرز سے وزیر اعظم کا نام نہیں نکالا: اپوزیشن، موجودہ 15 سوال قبول نہیں: حکومت

TOP arz Minister

TOP arz Minister

وزیر اعظم کا نام ٹی او آر سے نکال کر حسین نواز کے والد کا نام شامل کر لیتے ہیں :اپوزیشن ارکان
اسلام آباد (یس اُردو ) ٹی او آرز کی تشکیل کے معاملے پرحکومت اور اپوزیشن ارکان میں ڈیڈلاک پیدا ہوگیا، وزیراعظم کا نام ٹی اوآر سے نکالنے کیلئے حکومت کا اپوزیشن کے ٹی او آرز جوں کے توں ماننے سے انکار، اپوزیشن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا نام ٹی او آر سے نکال کر حسین نواز کے والد کا نام شامل کرلیتے ہیں۔ اپوزیشن کمیٹی رکن اعتزازاحسن اور شاہ محمودقریشی نے ٹی او آرز کی تشکیل کے معاملے پر ڈیڈ لاک کی تصدیق کردی ہے۔ اپوزیشن ارکان کا کہنا ہے کہ اس وقت ٹی اوآرز پر اپوزیشن اورحکومت کے درمیان ڈیڈ لاک ہے، اپوزیشن کے ٹی اوآرز جوں کے توں مانے جائیں تو وزیراعظم کا نام شامل نہ کرنے پر راضی ہونگے، حکومت ہمارے ٹی اوآرز میں مزید کچھ شامل کرنا چاہے تو کرلے، اپنے ٹی اوآرز سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ حکومتی ارکان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے ٹی او آرز جوں کے توں تسلیم نہیں ہوسکتے