اپوزیشن کی جانب سے نام فائنل کر کے بھجوائے جا چکے ہیں ، حکومت کی جانب سے فائنل ناموں کا انتظار کیا جا رہا ہے :رہنما تحریک انصاف
لاہور (یس اُردو) پانامہ لیکس کمیشن ٹی او آرز پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل میں تاخیر پر تحریک انصاف کا تشویش کا اظہار ، شاہ محمود قریشی کہتے ہیں حکومت ٹی او آرز پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل میں سنجیدہ نظر نہیں آرہی ۔ تحریک انصاف نے پانامہ لیکس کمیشن ٹی اوآرز پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کر دیا ۔ پارٹی رہنما شاہ محمود قریشی کہتے ہیں حکومت ٹی او آرز پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل میں سنجیدہ نظر نہیں آرہی ، اپوزیشن تو اپنے نام فائنل کرکے حکومت کو بھجوا چکی ہے ۔ پارلیمانی کمیٹی پر قومی اسمبلی ، سینٹ تحریک بھی پاس کرچکے اپوزیشن تو تیار ہے حکومت ہی اپنے نام فائنل نہیں کر پا رہی ۔ شاہ محمود قریشی نے خبردار کیا کہ وہ ایک دو دن انتظار کریں گے پھر اگلا لائحہ عمل دیکھیں گے