ٹی او آرز کی تیاری کیلئے حکومت چھپن کے قانون میں ترمیم کیلئے تیار۔ خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں اپوزیشن مسلم لیگ ن کی ٹارگٹ کلنگ کرنا چاہتی ہے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) ٹی او آرز کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا منفی بنیادوں پر اپوزیشن اتحاد کا فائدہ نہیں ہو گا۔ تاخیر نہیں چاہتے اس سے ہمارا نقصان ہو گا۔ انہوں نے کہا بعض لوگ خود ہی مدعی اور خود ہی منصف بننا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم کا نام زبردستی شامل نہیں کیا جا سکتا۔ اپوزیشن اتنا نہ جھکائے کہ سجدہ ریز ہو جائیں ۔ سجدہ صرف اللہ کو کیا جاتا ہے بندے کو نہیں ۔ آصف علی زرداری سے سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن دانشمند شخص ہیں امید کرتے ہیں کہ پیپلز پارٹی ایسا قدم نہیں اٹھائے گی جس سے جمہوریت کو نقصان ہو۔ انہوں نے کہا اعتزاز احسن عمران خان اور شیخ رشید کے چکر میں نہیں آئیں گے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا جماعت اسلامی فریقین کو قریب لانے کے لیے کردار ادا کرے۔ اپوزیشن کے رہنما ٹی او آرز پر قوم کو گمراہ نہ کرے۔ وزیر قانون زاہد حامد نے کہا پاناما لیکس کے معاملے پر اپوزیشن وزیراعظم کو پھنسانا چاہتی ہے۔ ہر انکوائری کے لیے اسپیشل لا نہیں بن سکتا۔ 56 کے قانون میں ترامیم لانے کے لیے تیار ہیں۔ وزیرقانون کا کہنا ہے اپوزیشن ٹرائل موڈ میں ہے لیکن ہمارا موقف واضح ہے جنرل قانون بنائیں گے اس کے تحت کمیشن بنائیں گے۔