گوجرانوالہ میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے اور گرم پانی پھینکنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
Torture on house maid in Gujranwala, case submited against suspects
پولیس کے مطابق کمسن گھریلو ملازمہ رخسار کی مدعیت میں آصف اور عمران کے خلاف مقدمہ درج کیا گیاہے، مقدمے میں جبری مشقت، تشدد اور جنسی زیادتی کی دفعات لگائی گئی ہیں ۔ڈاکٹر وں نے 15 سالہ ملازمہ سے زیادتی کی تصدیق بھی کردی ہے ، گزشتہ روز گارڈن ٹائون میں گھریلو ملازمہ کو گرم پانی سے چہرہ جھلسنے پر اسپتال لایا گیا تھا، واقعے میں ملوث دونوں ملزمان کو پولیس گرفتار کر چکی ہے ۔