نئی دہلی : بھارت کرکٹ بورڈ نے دورہ زمبابوے کیلئے بھارتی ٹیم کا اعلان کر دیا، مہندرا سنگھ دھونی اور ویرات کوہلی سمیت بڑے بڑے نام ٹیم سے باہر، نوجوان بیٹسمین اجنکیا رہانے سیریز کیلئے بھارتی ٹیم کے کپتان مقرر کر دیئے گئے۔
بھارت اور زمبابوے کی سیریز جولائی 2015 کو شیڈول ہے۔ بھارت کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کیخلاف 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں ناکامی کے بعد ون ڈے ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی سمیت شیکھر دھون ، سریش رائنا ، روہت شرما ، روی چندرن ایشون اورامیش یادیو کو آرام کی غرض سے ٹیم میں شامل نہیں کیا۔
دورہ زمبابوے کے دوران بیٹسمین اجنکیا رہانے بھارتی ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔ ون ڈے سکواڈ میں سپنر ہربھجن سنگھ کی بھی واپسی ہوئی ہے۔