اسلام آباد(ایس ایم حسنین) وزیر اعظم عمران خان کی کورونا وباءکے حوالے سے کامیاب حکمت عملی کی وجہ سے 8 اگست سے سیاحتی مقامات کھولے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اس وقت ہم کورونا وباء کیخلاف اپنی کامیابی کا جشن منارہے ہیں لیکن ہمیں یاد رکھنا ہوگا کہ کورونا کیخلاف جنگ ابھی مکمل نہیں ہوئی ۔ زلفی بخاری نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایس اوپیز کو مکمل طور پر فالو کریں ، ماسک پہنیں اور سماجی دوری کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہوں ، انہوں نے کہا کہ عوام نے اگر احتیاط کا دامن تھامے رکھا تو ہم کورونا کیخلاف مکمل کامیابی حاصل کر لیں گے۔