بالاکوٹ: وادی کاغان کی سیر کیلیے آنے والے نارووال کے رہائشی دوستوں کی گاڑی ہوتر مہانڈری کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دریائے کنہار میں گر گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد گاڑی سمیت دریا میں ڈوب گئے جبکہ ایک شخص معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔
تھانہ کاغان پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق گزشتہ روز نارووال کے رہائشی 6 افراد جن میں انیس، ارسلان، ندیم، حسنین، شفیق اور محمد احمد گاڑی سمیت دریا میں ڈوب گئے تاہم دریا کی لہروں نے معجزانہ طور پر محمد احمد نامی سیاح کو کنارے پر لگا دیا جسے زخمی حالت میں مقامی افراد اور پولیس نے اسپتال منتقل کر دیا۔ دوسری جانب دریائے کنہار میں ڈوبنے والوں سیاحوں اور گاڑی کی تلاش کا عمل جاری ہے تاہم آخری اطلاعات تک ان کے بارے میں کوئی پتہ نہیں چل سکا۔