اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) حکومت کے دور میں تیار ہونے والی پہلی آڈٹ رپورٹ میں وفاقی وزارتوں اور محکموں میں 270 ارب روپے کی بدعنوانیوں اور بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق کرپشن اور جعلی رسیدوں کی مد میں 12 ارب 56 کروڑ روپے کی بدعنوانیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
آڈٹ رپورٹ میں وفاقی محکموں میں 79 ارب 59 کروڑ روپے کی ریکوری کے کیسز سامنے آئے ہیں۔
آڈیٹر جنرل کا کہنا ہے کہ سرکاری اداروں نے 17 ارب 96 کروڑ روپے کا ریکارڈ آڈیٹر جنرل کےسپرد نہیں کیا۔
وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے مذکورہ خبر ٹوئٹرپرشئیرکرتے ہوئے دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔ پنجابی زبان میں ریحام خان کا کہنا تھا
ہنڑبھائی جان رسیداں کڈھو ناں ذرا