لالہ موسیٰ (بلال منشاء بٹ )قصبہ محلہ میں گندگی اور غلاظت کی برمار ۔ TMAکے تمام ملازمین اے سی کے کمروں میں لمبی تان کر سورہے ہیں تفصیلات کے مطابق لالہ موسیٰ کے متعدد محلہ جات جن میں خاص طور پر قصبہ محلہ میں چاند کی دوکان کے سامنے اور مشتاق بٹ کے ہوٹل کے سامنے کوڑا کرکٹ کی یلغار ہے اور TMA کے ملازمین اے سی کے کمروں میں لمبی تان کر سورہے ہیں تین تین دن تک کوئی بھی ملازم کوڑا اٹھانے نہیں آتے عوام الناس کیلئے یہ کوڑا کرکٹ وبال جان بن چکا ہے اہل علاقہ نے TMAکے ملازمین اور اعلیٰ احکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے ان گلیوں کو صاف کیا جائے تاکہ عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہوسکے