لاہور……..چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نےٹیوٹا ہیڈ آفس اور پنجاب بھر میں ٹیوٹا اداروں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔
لاہورمیں جیونیوزسےگفتگو کرتےہوئے چیرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نےکہاکہ ملک کو تونائی بحران کا سامناہے، اداروں اور ہر فردکوموجودہ سسٹم پر بوجھ کم کرنےکےحوالےسےاپناکرداراداکرنا ہو گا ۔انہوں نے بتایا کہ ٹیوٹا کے 378 اداروں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے،شفاف بڈنگ ہو گی،سستی بجلی سےملک اور ادارے کو کروڑوں روپےکی بچت ہو سکے گی ۔رفان قیصر شیخ نے کہا کہ حکومتی اداروں اور صنعت کاروں کو متبادل بجلی کی طرف جانا ہی ہو گا ۔