ٹیوٹا پنجاب نے سیکورٹی گارڈز کو تربیت دینے کا آغاز کردیا ہے، ایک سال میں 20 ہزار سے زائدگارڈز کو تربیت دی جائے گی،سیکورٹی گارڈز کو اسلحہ چلانے کے ساتھ ساتھ آگ بجھانے کی تربیت بھی دی جائیگی۔
جرائم کا خاتمہ اور امن و امان کا قیام ہرحکومت کی بنیادی ذمہ داری تو ہوتی ہی ہے لیکن کچھ ذمہ داری ٹیوٹا نے لیتے ہوئے سیکورٹی گارڈز کو تربیت دینا شروع کردی ہے۔تربیت کے دوران گولیوں کے ایک سو راؤنڈ بھی چلوائے جاتے ہیں۔ٹرینرزبھی نوجوانوں کے اعتماد اور جذبے پرمطمئن ہیں، ان کا کہنا ہے کہ عملی تربیت کے ساتھ ذہنی تربیت بھی دی جا رہی ہے ، اسلحہ استعمال ہوگا مگر ملک و قوم کے فائدے کے لیے ہوگا۔چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ کا کہنا ہے کہ دبئی پولیس نے 5 ہزار سیکورٹی گارڈز کو تربیت دینے کی درخواست کی ہے۔ٹیوٹا پنجاب ایک سال میں 20 ہزار سے زائد سیکورٹی گارڈز کو تربیت دے گا۔