counter easy hit

پاک افغان سرحد کھلنے کے بعد تجارتی سرگرمیاں بحال

پاک افغان سرحد کھلنے سے پشاور کی فروٹ منڈیوں میں کاروباری سرگرمیاں بحال ہوگئی ہے جبکہ پشاور کی مارکیٹ سے پھلوں کی افغانستان برآمد اور درآمد کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔

Trade activities recovered after opening of Pak Afghan border

Trade activities recovered after opening of Pak Afghan border

پاک افغان سرحدایک ماہ کی بندش کے بعد کھول دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں پشاور کی منڈیوں میں پھلوں کاکاروبار بحال ہوگیاجبکہ میوہ جات کے کاروبار سے وابستہ تاجروں نے مختلف اقسام کے پھلوں کی ترسیل شروع کردی ہے۔ پشاور فروٹ منڈی سے اس وقت، کینو، کیلا، امرود اور مالٹے براستہ تورخم افغانستان بھیجی جاتی ہیں جبکہ سیب اور انار درآمد کی جاتی ہیں۔ سرحد کی بندش سے سیب اور انار کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ شہری پرامید ہیں کہ سرحد کھلنے سے پھلوں کی قیمتوں میں کمی آئے گی اور تاجر مزید نقصان سے بچ جا ئیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website