آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کراچی کے تاجروں وصنعت کاروں نے ملاقات کی ہے اور انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور سندھ حکومت کی شکایت بھی لگائی۔
تاجروں نے آرمی چیف کو بتایا کہ سندھ حکومت ذمے داری ٹھیک سے نہیں نبھارہی،کراچی کو گنداترین شہر بنادیا گیا ہے۔
اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ تاجر اور صنعت کار ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے کراچی میں امن کے لیے کام کرتے رہیں گے۔
صدر ایف پی سی سی آئی زبیر طفیل کے مطابق آرمی چیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی کو دہشت گردوں سے پاک کردیا جائے گا۔