ایک جائزے کے مطابق دنیا بھر میں سڑک پرحادثات سے ہرسال13 لاکھ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، دنیا کی کچھ خطرناک گزرگاہیں ایسی بھی ہیں جہاں ہر موڑ پر ہی موت کا سامنا رہتا ہے۔
عالمی تنظیم “سیف ٹریول”کے ایک جائزے کے مطابق دنیا کے دس راستے ایسے ہیں جہاں حادثات بکثرت ہوتے ہیں، ان خطرناک راستوں میں پہلے نمبر پر بولیویا کی “ڈیتھ روڈ ” ہے جو امیزون کے جنگل کوجاتی ہے، اس راستے پر ہرسال تین سوکے قریب افراد لقمہ اجل بنتے ہیں۔
عراقی شہربصرہ سےگزرتی چھ لائن والی موٹروے بھی شاہراہ موت کہلاتی ہے اور ہرسال تین سو سے چار افراد حادثات میں ہلاک ہوجاتے ہیں۔
دنیا کا آٹھواں عجوبہ سمجھی جانے والی پاکستان کی قراقرم ہائی وے بھی دنیا کے خطرناک روڈزمیں شمارہوتی ہے جس کی تعمیر میں 810 پاکستانیوں اور 82 چینی مزدوروں کا خون شامل ہے۔