سرائے عالمگیر(مرزا محمد وسیم بیگ )سرائے عالمگیر میں جی ٹی روڈ پر فلائی اوور پلوں کی عدم دستیابی کے باعث ٹریفک حادثات معمول بن گئے ،درجنوں افراد جان کی بازی ہار چکے ،سینکڑوں زخمی اور کئی ایک معذور ہو گئے ہیں ،انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لئے سرائے عالمگیر میں جی ٹی روڈ پر فلائی اوور ز پلوں کی تعمیر ناگزیر ہے ارباب اختیار فوری توجہ دیں اور روڈ کراسنگ کے لئے سڑک پر پل تعمیر کروائیں ۔تفصیلات کے مطابق 40ہزار سے زائد نفوس پر مشتمل ضلع گجرات کی تحصیل سرائے عالمگیر جس پر ملحقہ علاقوں کی عوام کا بھی بوجھ ہے جی ٹی روڈ پر شہریوں کی کراسنگ کے لئے پل نہ ہونے کے باعث ٹریفک حادثات معمول بنے ہوئے ہیں ۔ گزشتہ چند سالوں کے دوران درجنوں مرد و خواتین لقمہ اجل بن چکے ہیں ،سینکڑوں زخمی اور کئی مستقل طور پر معذور بن چکے ہیں ،سرائے عالمگیر سمیت ملحقہ دیہاتوں کے ہزاروں افراد ر وزانہ سرائے عالمگیر میں روزمرہ استعما ل کی اشیائے ضروریہ کی خرید اری کے لئے شہر کا رخ کرتے ہیں جس کے باعث شہر میں رش بڑھ جاتا ہے چو نکہ حفاظتی جنگلے ٰ ٹوٹ پھوٹ کا شکارہیں جبکہ شہر سڑک کے دونوں جانب ہونے کے باعث شہریوں اور خریداروں کو سڑک کے آر پار جاناپڑتا ہے ا س لئے روڈ عبور کرنے کے لئے سڑک پر پل نہ ہونے کی وجہ سے اکثر اوقات ٹریفک کے خونی حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں ،محتاط اندازے کے مطابق گزشتہ 5سال کے دوران دو درجن سے زائد افراد ان حادثات کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں ،سیکنڑوں زخمی ہوئے ہیں جن میں سے درجن بھر مستقل معذور ہو کر باقی ماندہ زندگی اپاہج بن کر گزار رہے ہیں ۔دلچسپ اور افسوسناک امر یہ ہے کہ گزشتہ حکومت میں رکن قومی اسمبلی بھی سرائے عالمگیر کٰٰٰاتھا اور اب بھی حکومتی ایم پی اے کا تعلق سرائے عالمگیر سے ہی ہے لیکن کسی کو بھی ابھی تک اس بنیادی سنگین مسئلہ کو حل کرنے کی توفیق نہیں ہوئی اور ٹریفک حادثات میں انسانی جانوں کے ضیاع کا نہ ختم ہونٰے والا سلسلہ جاری ہے ،ضرورت اس امر کی ہے کہ نمائندگان اور ارباب اختیارحکا م فوری نوٹس لے کر سرائے عالمگیر میں جی ٹی روڈ پر کم از کم 2فلائی اوور پل تعمیر کرائیں تاکہ شہریوں کو سڑک عبور کرنے کے لئے محفوظ سہولت میسر آ سکے اور قیمتی جانوں کی مزید تلفی کا سدباب ممکن ہو سکے