counter easy hit

مری میں ٹریفک جام ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

Traffic Jam dead,

Traffic Jam dead,

سات ہزار سے زائد گاڑیاں مری میں داخل ، شہر میں پارکنگ کی گنجائش 3100 ہے ، شام تک تعداد 12 ہزار تک جانے کا امکان
مری (یس اُردو ) ملکہ کوہسار کا رخ کرنے والے ہو جائیں ہوشیار جہاں ہو گئی ہے گاڑیوں کی بھر مار ۔ ٹریفک حکام نےعوام کو مری کی جانب سفر نہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ مری کا موسم ہوا سہانا تو ہر کوئی ہوا دیوانہ ۔ عید کے دوسرے روز لوگوں کی بڑی تعداد نے مری کا رخ کر لیا اور جا پہنچا ملکہ کوہسار کی ٹھنڈی ٹھار فضاؤں میں ۔ اب تلک 7 ہزار سے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہو چکی ہیں ۔ سی ٹی او راولپنڈی کے مطابق 712 موٹر سائیکل بھی مری میں داخل ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہو گئی ہے ۔ ٹریفک پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مری میں 3100 گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش موجود ہے جبکہ شام تک گاڑیوں کی یہ تعداد 12 ہزار تک پہنچنے کا امکان ہے ۔ ٹریفک حکام نےعوام کو مری کی جانب سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔