کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید ٹریفک جام ہوگیا، ٹریفک پولیس اہلکاروں کی عدم موجودگی کی وجہ سے ٹریفک جام کی صورتحال زیادہ خراب ہوئی ہے۔
Traffic jam in different areas of Karachi
ایم اے جناح روڈ پر نمائش چورنگی کے مقام پر سینکڑوں گاڑیاں ٹریفک جام میں پھنسی ہوئی ہیں،صدر میں کوریڈور تھری پر پارکنگ پلازہ کے قریب بھی شدید ٹریفک جام ہے۔یونیورسٹی روڈ زیر تعمیر ہونے کی وجہ سے دو طرفہ ٹریفک ایک ہی سڑک پر چل رہا ہے، یہاں بارش کے بعد ٹوٹ پھوٹ سے حالت مزید خراب ہوگئی۔متبادل سڑک کی تعمیرنہ ہونے کی وجہ سے یونیورسٹی روڈ پر بھی بدترین ٹریفک جام ہے جبکہ یہاں ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی نہیں، ہیں جس کے باعث شہری ٹریفک کو بحال کرنے کی ازخود کوششوں میں مصروف ہیں۔