counter easy hit

ٹریفک پولیس اہلکاروں کی مسلم لیگی عہدیدار اور جنرل کونسلرکے ساتھ بد سلوکی

Traffic police

Traffic police

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ٹریفک پولیس اہلکاروں کی مسلم لیگی عہدیدار اور جنرل کونسلرکے ساتھ بد سلوکی،موٹر سائیکل کے کاغذات مکمل ہو نے کے باوجود 500 روپے کا تقاضا ،ڈی ایس پی ٹریفک نے انکوائری کا حکم دے دیا ،مسلم لیگی عہدیدران کا ٹریفک پولیس اہلکاروں کی بد سلوکی پر شدید احتجاج ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے تحصیل جوائنٹ سیکرٹری اور یونین کونسل سٹی بچیکی کے جنرل کونسلر رائے نور احمد کھرل نے ڈی ایس پی ٹریفک کو دی جانے والی تحریر ی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ چار روز قبل اپنی عمر رسیدہ والدہ کے ہمراہ قریبی عزیز کی فوتگی میں شرکت کے لئے قصور جا رہا تھا کہ موڑ کھنڈا بائی پاس کے قریب ناکہ لگائے ٹریفک پولیس سب انسپکٹر عبد العزیز اور دو کانسٹیبل نے اسے روک کر شناخت کروانے اور موٹر سائیکل کے کاغذات دکھانے کا کہا ،رائے نور احمد کھرل کے مطابق اس نے اپنا شناختی کارڈ اور موٹر سائیکل کے کاغذات دکھائے مگر اس کے باوجود ٹریفک پولیس اہلکاروں نے اس سے 500 روپے رشوت کا تقاضا کیا اور 500 روپے نہ دینے کی صورت میں مقدمہ درج کروا کر تھانے حوالات میں بند کروانے کی دھمکی دی اور اس کی عمر رسیدہ والدہ کے سامنے بد سلوکی کی ،رائے نور احمد کھرل کی تحریری درخواست پر ڈی ایس پی ٹریفک ننکانہ ریاض احمد نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو آج بروز جمعہ صبح 10 بجے انکوائری کے لئے طلب کر لیا ہے ،رائے نور احمد کھرل اور دیگر مسلم لیگی عہدیدران نے بدسلوکی اور رشوت کا تقاضا کرنے والے ٹریفک پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے