اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بلیو ایریا میں ٹریفک پولیس وارڈن نے ایک دکان سے ڈاکٹر کا پرس چوری کر لیا۔ تفصیلات کے مطابقمتاثرہ ڈاکٹر کی جانب سے واقع کی ایف آئی آر 8 نومبر کو درج کرائی گئی تھی۔
ایف آئی آر کے مطابق پرس میں 25 ہزار روپے، لائسنس اور اے ٹی ایم کارڈز موجود تھے۔دکان سے حاصل کی گئی سی سی ٹی وی وڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ وارڈن موقع پاتے ہی پرس چوری کر لیتا ہے۔اسلام آباد پولیس نے ڈاکٹر کا پرس چوری کرنے والے ٹریفک پولیس وارڈن کو گرفتار کر لیا ہے۔تھانہ کوہسار پولیس نے پرس چوری میں ملوث ٹریفک وارڈن کو گرفتار کیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزم کو عدالت میں پیش کر کے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔