counter easy hit

سانحہ یوحنا آباد، گرفتار تمام افراد کو کل عدالت پیش کرنے کا حکم

Protest

Protest

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ یوحنا آباد اور 2 افراد کو زندہ جلانے کے الزام میں حراست میں لیے گئے تمام افراد کو کل عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سانحہ یوحنا آباد اور 2 افراد کو زندہ جلانے کے الزام میں پولیس نے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد کو غیرقانونی حراست میں رکھا ہوا۔

جبکہ ان سے ملاقات نہیں کروائی جا رہی حالانکہ ان افراد کا اس واقع سے کوئی تعلق نہیں، عدالت نے ایس ایچ او نشتر ٹاون کو کل غیرقانونی حراست میں رکھے گئے تمام افراد کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔