پیرس : بھارتی سانحہ کربلا تمام بنی نوع انسان کے لئے ایک بہت بڑی مثال ہے جس میں کسی ایک مسلک مزہب ملک یا قوم کا عمل دخل نہیں بلکہ پوری عالم انسانیت کے لیے ہے۔
حضرت امام حیسن نے کربلا کی سر زمین پر جو حق و صداقت کی آواز بلندکی اس کی مثال رہتی دنیا تک ہمارے لئے مشعل راہ ہے نواسہ رسول اللہ نے اپنے نانا کے خواب کو زندہ تعبیر کر کے دیکھا دیا نانا کے کاندھوں کے ستر سجدوں کو بحتر کا نزرانہ پیش کیا حسینی کردار کو رہتی دنیا تک آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ بنادیا۔
نواسہ رسول نے اپنے خون سے اسلام کی آبیاری کی اور عظیم قربانی دے کر ہمیں ظلم اور ظالم کے خلاف ڈٹ جانے کا عملی درس دیا شہادت امام عالی مقام نے نہ صرف عالم اسلام بلکہ انسانیت کے لیے بہترین عملی نمونہ پیش کیا۔