counter easy hit

سانحہ ماڈل ٹاون، تحقیقاتی رپورٹ کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

Tragedy, Lahore High Court to refer the report to the court records

Tragedy, Lahore High Court to refer the report to the court records

درخواست میں بتایا گیا کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کا فیصلہ قانون کی منشا کے برعکس ہے

لاہور: پاکستان عوامی قیادت نے سانحہ ماڈل ٹاون کی عدالتی تحقیقات کی رپورٹ کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے ۔

عوامی تحریک نے لاہور ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جسٹس باقر علی نجفی پر مشتمل جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو مقدمہ کے ریکارڈ کا حصہ بنانے کے لیے درخواست مسترد کر دی ہے ۔ درخواست میں بتایا گیا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں سانحہ کے بارے میں مستند تحقیقاتی دستاویز ہے اور ان دستاویزات سے عدالتی کو بہتر معاونت ملے گی ۔ اس کے ساتھ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بغیر سانحہ ماڈل ٹاون کے ذمہ داران کا تعین نہیں کیا جاسکتا ۔

درخواست میں بتایا گیا کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کا فیصلہ قانون کی منشا کے برعکس ہے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ مقدمہ کے ریکارڈ کا حصہ بنانے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے اور کمیشن کی رپورٹ کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کا حکم دیا جائے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website