ویانا (محمد اکرم باجوہ) گذشتہ برس 17 جون ماڈل ٹاون لاھور میں منہاج القرآن مرکزی سیکرٹریٹ پر ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے 14 معصوم شہدائے انقلاب کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے اور انکی بلندی درجات کے لیے 17 جون 2015 بروز بدھ شام 21:00 بجے منہاج القرآن سنٹر آسٹریا Tossgasse 4, 1150 Wien میں قرآن خوانی کی خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی۔ تمام دردمند خواتین و حضرات کو شرکت کی دعوتِ عام ہے۔