پشاور (یس ڈیسک) سانحہ پشاور کے 11 زخمیوں کو علاج کے لیے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری نے سندھ حکومت کو زخمیوں کے علاج کا خرچہ برداشت کرنے کا حکم دیا ہے۔ سانحہ پشاور کے زخمیوں کو علاج کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے کراچی منتقل کیا گیا ہے۔ گیارہ زخمیوں کے ساتھ ان کے تیمادار بھی ہیں۔
ایئرپورٹ پر کراچی کے اسکولوں کے طلبہ اور شہریوں نے زخمیوں کا استقبال کیا۔تمام زخمیوں کو ائیر پورٹ سے اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتالیں منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں انیس ادریس، محمد نافع، عامر محبوب، عامر امین، عمیر خان، مبشر، محمد زنین، محمد آفتاب، شاہ رخ، معظ عرفان جبکہ ایک ٹیچر ذوالفقار شامل ہیں، اس موقع زخمی بچوں کے اہل خانہ نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے خیبر پختون خوا حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
پیپلز پاٹی کے رہنما نجمی عالم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کے سابق صدر آصف ذرداری نے اعلان کیا ہے کہ پشاور کے زخمیوں کے علاج کا خرچ سندھ حکومت برداشت کرے گی۔ سانحہ پشاور میں شدید زخمی ہونے والوں کی تعداد 54 تھی جن میں سے 11 کو کراچی منتقل کردیا گیا ہے جبکہ 43 زخمیوں کو ایک سے دو دن میں کراچی منتقل کردیا جائے گا۔