کراچی (یس ڈیسک) پشاور میں شہید نمازیوں کا پاک خون وفاقی و صوبائی حکومت کی گردن پر ہے، سانحہ پشاور نمازیوں کو چن چن کر دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا دہشتگردی کے سدباب میں حکومت اور ریاستی ادارے ناکام نظر آتے ہیں ملک میں عبادت کرنا جرم بن گیا سانحہ پشاور اسکول و امام بارگاہ کر بلا معلیٰ شکار پور کے زخم ابھی بھی تازہ ہیں 15 رو ز میں دہشتگردی کا دوسراواقعہ ہونا دہشتگردوں کے منظم ہونے کی دلیل ہے، دہشتگری سے ملت جعفریہ میں خوف نہیں پایا جاتا ، کالعدم جماعتیں وفاقی و صوبائی حکومتوں کی چھتری تلے نمازیوں کے قتل عام میں مصروف ہیں
ایم ڈبلیوایم ملک بھر میں تین روزہ یوم سوگ اعلان کرتی ہے، آئندہ کے لائحہ عمل بہت جلدکیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا۔ ان کاکہنا تھا کہ جامع مسجد امامیہ پشاورمیں بے گناہ نمازیوں کو چن چن کر دہشتگردی کا نشانہ بنا کر شہید کرنے والے یزید کے پیرو کار ہیں ، پاکستان میں تکفیریت کا اسلام سے تعلق نہیں ایسی تکفیری سوچ کے خلاف منظم حکمت عملی مرتب نہ کرنے کی وجہ سے مسلسل دہشت گرد بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں ،انھوں نے واقعہ کے خلاف ملک بھر تین روز ہ سوگ کا اعلان کیا ہے
جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے دہشتگردوں کے خلاف ملک بھر میں فوجی آپریشن کا مطالبہ کیا ہے۔دریں اثنا مجلس و حدت مسلمین کے رہنمائوں علامہ علی انور،علامہ مبشر حسن،علامہ حسن ہاشمی،علی حسین نقوی،اصغر عباس زیدی سمیت دیگر رہنمائوں نے پشاور جامع مسجد و امام بارگاہ امامیہ میں دہشتگردوں کی جانب سے خود کش دھماکے اور فائرنگ میں بے گناہ نمازیوں کی شہادت دہشتگردی کے خلاف کراچی نمائش چورنگی،انچولی ،عباس ٹائون ،رضویہ،ملیر جعفر طیار سمیت دیگر مقامات احتجاجی مظاہرون اور علامتی دھرنوں سے خطاب میں کیا
،احتجاجی مظاہرے میں ایم ڈبلیوایم کے رہنماء بشمو ل علامہ قاضی احمد نورانی، علامہ ارشدمغل ،مولانا احسان دانش ،مولانا عقیل موسیٰ ،حیدر زیدی،ڈاکٹر مدثر حسین، انجینئر رضا نقوی ، ناصر حسینی ،آصف صفوی ،سجاد اکبر،سمیت دیگر شیعہ و سنی رہنمائوں اور سیکٹروں افراد نے شرکت کی اور پشاور جامع مسجد میں ہونے والی دہشتگردی اور حکومتی نا اہلی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ دریں اثناء ایم دبلیو ایم اور آئی ایس اوکراچی ڈویثرن کا احتجاج ابھی جاری اور رہنمائوں نے کل دہشتگردی کے خلاف ہونے والے پر امن یوم سوگ کا اعلان کیا ہے ملکی عوام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے اس پر امن یوم سوگ اور دہشتگردی کے خلاف احتجاج میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔