لاہور: چئیر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی رپورٹ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پورے ملک میں کم ہوگئی ہے لیکن حکومت دہشت گردی ختم کرنے کی کمٹمنٹ پوری نہ کرسکی جب کہ جسٹس فائز عیسیٰ کی رپورٹ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا جب کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا سہرا صرف پاک فوج کو جاتا ہے۔