بلوچستان اور پنجاب کی حکومتوں نے پولیس ٹریننگ کالج پر دہشتگردوں کے حملے میں انسانی جانوں کے نقصان پر سوگ کا اعلان کردیا ہے جبکہ خیبرپختونخوا کی حکومت نے حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔
حکومت بلوچستان نے سانحہ پولیس ٹریننگ کالج پر 3روزہ سوگ کا اعلان کیا ،اس دوران سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب کوئٹہ میں دہشت گرد کارروائی پر آج ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ، شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور ہماری تمام ہمدردیاں شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہے ۔
خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی نے کہا کہ کوئٹہ میں دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں،دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں قوم فورسز کے ساتھ ہے۔