لاہور; بالی وڈ اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی بالی وڈ میں انٹری، پہلی فلم “دھڑک” کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔جھانوی کے مقابل شاہد کپور کے بھائی ایشان نظر آئیں گے۔ اداکارہ سری دیوی اور بونی کپور کی بیٹی جھانوی کپور نے فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا۔ جھانوی کپور کی پہلی فلم “دھڑک” کا ٹریلر آگیا۔جھانوی کے مقابل اداکار شاہد کپور کے بھائی ایشان کھتر جلوہ گرہ ہوئے ہیں۔ فلمساز کرن جوہر کی فلم “دھڑک” بیس جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔