بھارت میں تین ماہ میں چار بڑے ٹرین حادثات کے بعد بھارتی سیکورٹی ایجنسیوں نے ایک بار پھر پاکستان پر الزامات عائد کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں ۔
Train accident in India, preparing to charges imposed on Pakistan
ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے وران بھارت میں ٹرین کے چاربڑے حادثات پیش آئے ۔ان میں دو سو سے زائد ہلاکتیں ہوئیں ۔ بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے سمیت تمام سیکورٹی ایجنسیوں نے ان میں پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرانے کی کوششیں تیز کردی ہیں ۔بھارتی ایجنسیوں کو مشرقی چمپران سے آئی ای ڈی ملی ہے ۔ ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ یہ سب انڈرورلڈ جال سے منسلک ہےجس کا سیل نیو دہلی میں ایک ٹریول ایجنسی سے منسلک ہے۔اس کا ایک شخص نیپال جبکہ دوسرا کراچی سے معاملات سنبھالتا ہے ۔