بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ٹرین کے حادثے میں کم از کم 23 افراد ہلاک اور100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
Train crash in India kills twenty three people, injured 100
بھارتی میڈیا کے مطابق ایسٹ کوسٹ ریلوے کے سربراہ جے پی مشرا نے بتایا کہ حادثہ ضلع وزیا نگرم میں کونیرو اسٹیشن کے قریب اس وقت پیش آیا جب انجن سمیت سات بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ۔ٹرین جگدال پور سے ریاست اڑیسا کے شہر بھونیشور جا رہی تھی ۔حکام کے مطابق بہت سے افراد تاحال بوگیوں میں پھنسے ہوئے ہیں جبکہ امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔