counter easy hit

غداروں کے لیے زمین تنگ کر دی گئی ۔۔۔۔ پی ٹی ایم کے رہنما منظور پشتین کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی

بونیر (ویب ڈیسک) پی ٹی ایم رہنماء منظور پشتین کی بونیرآنے کی کوشش ،آمبیلہ چیک پوسٹ پر روک دیا گیا، پشتین کی جانب سے ایک گھنٹہ تک دھرنا ،دفعہ 144 کے نفاذ کے وجہ سے منظور پشتین کو نہیں آنے دیا، منظورپشتین اپنے دیگرساتھیوں کے ہمراہ پشاور آمبیلہ چیک پوسٹ پہنچیں توپولیس نے ان کی گاڑی کو رکوا کر انہیں آنے نہیں دیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مندنڑ سعیداللہ جان ، اے اے سی مندنڑ ، ڈی ایس پی احتراز خان ، ایس ایچ او ناوگئی سید نورشاہ خان ، انچارج پولیس چیک پوسٹ آمبیلہ قمر زمان خان نے بھاری نفری کے ہمراہ منظور پشتین اور ان کے ساتھیوں کو بونیر داخل ہونے سے صاف انکار کر دیا ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے بینک آف خیبر کے سربراہ کو برطرف کر دیا۔ سرکاری بینک کی جانب سے جاری ہونے والے سرکلر میں کہا گیا کہ اتھارٹی کے فیصلے کے مطابق بینک آف خیبر کے منیجنگ ڈائریکٹر سیف الاسلام خدمات فوری واپس لے لی گئی ہیں جس کا اطلاق فوری ہوگا۔ بینک کی جانب سے جاری ہونے والے ایک اور سرکلر میں کہا گیا کہ بینک کی موجودہ صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے منیجمنٹ اپنے ملازمین کی مزاحمتی سرگرمیوں سے دور رہے جس میں میڈیا سے رابطہ بھی شامل ہے۔ سیف الاسلام کی برطرفی کا فیصلہ صوبائی کابینہ میں کیا گیا تھا۔9 ماہ قبل بینک کا حصہ بننے والے سیف الاسلام نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے بورڈ کے رکن کے خلاف کرپشن کے الزامات پر نیب انکوائری سے بچنے کے لیے انہیں استعمال کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بورڈ کے رکن کے خلاف قومی احتساب بیورو اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان اکانومی کلاس میں سفر کر کے بزنس کلاس کے پیسے لینے پر پہلے بھی تحقیقات کرچکا ہے۔ بینک میں 2 سال کے دوران دوسری مرتبہ انتظامی بحران سامنے آیا ہے۔

TRAITRORS, BROUGHT, IN, HOT, WATERS, IN, PAKISTAN, MANZOOR PASHTEEN, ARRESTED

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website