خان گڑھ (ویب ڈیسک)روٹھا عاشق نہ مانا،خواجہ سرا نے گھر کے سامنے خود کو آگ لگالی ،خان گڑھ کے نواحی محلہ چاکی والا کے رہائشی خواجہ سرا آصف کا ندیم زرگر سے کئی عرصہ سے معاشقہ چل رہا تھا تاہم چندروز قبل دونوں میں کسی بات پر ناچاقی ہو گئی ، گزشتہ روز آصف اپنے عاشق ندیم زرگر کو منانے اسکے گھر پہنچ گیا، نہ ماننے پر آصف نے ندیم کے گھر کے سامنے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی اوربری طرح جھلس گیا،آگ نے قریبی دکانوں کے چھپر کو بھی لپیٹ میں لے لیا ،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122نے خواجہ سرا کو مقامی ہسپتال منتقل کیا جہاں سے اسے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، ڈاکٹروں کے مطابق آصف کا 70فی صد جسم جھلس گیا ہے ، خان گڑھ پولیس نے کارروائی شروع کر دی ،ذرائع کے مطابق ندیم زرگر نے بھی آصف کی محبت میں کچھ دن پہلے گولیاں کھا لی تھیں۔ خان گڑھ کے آصف کا 70فیصد جسم جھلس گیا جبکہ خواجہ سرا کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جس کی ابھی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں ایک خواجہ سرا نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا اور اس برادری کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات پر خواجہ سراؤں کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیمیں تشویش کا اظہار کر رہی ہیں۔ تازہ واقعے میں سپوگمئی نامی 24 سالہ خواجہ سرا کو پشاور کے علاقے خیبر مارکیٹ میں ان کے گھر پر نامعلوم افراد نے گولیوں کا نشانہ بنایا۔
زخمی خواجہ سرا کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ اتوار کی صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں لیکن تاحال نہ تو قتل کے محرکات سامنے آئے ہیں اور نہ ہی کسی مشتبہ شخص کی گرفتاری عمل میں آ سکی ہے۔ خواجہ سراؤں کے حقوق کے لیے سرگرم ایک غیر سرکاری تنظیم بلیو وینز کے عہدیدار تیمور کمال نے اتوار کو وائس آف امریکہ کو بتایا کہ سپوگمئی کا اصل نام اختر زمان تھا اور اس کا تعلق بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے تھا لیکن وہ ایک عرصے سے پشاور میں ہی مقیم تھا۔