سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن چوہدری عابد رضا گروپ راجہ کامران حنیف نے اپنے بیان میں کہاہے کوٹلہ برادران نے ہمیشہ میاں برادران کے ویثرن کی پیروی کرتے ہوئے حلقہ کے عوام کی بے لوث خدمت کرکے خود کو عوام دوست اور حقیقی راہنما ثابت کیاہے یہی وجہ ہے آج علاقے میں قبضہ گروپوں کی منفی کاروائیاں روکنے سمیت ترقیاتی کاموں کے ذریعے عوام کوسیاست کے حقیقی معنوں سے آگاہی قائد چوہدری عابد رضا کا اعظیم کارنامہ ہے انہوں نے کہاکہ ہم مخالفین کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ جس طرح ایم این اے چوہدری عابد رضا آف کوٹلہ نے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے ان کے کارکن بھی بے لوث خدمت پیش پیش ہیں انشااللہ وقت آنے پر دیہاڑی داروں کا بستر گول کرکے ثابت کریں گے کہ عوام چوہدری عابد رضاکے ساتھ تھے اور ہیں