گجرات(انور شیخ )گجرات کے ٹرانسپورٹرنے کرایوں میں کمی نہ کرنے پر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا ہے حالانکہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں بھی واضح کمی ہو چکی ہے مگر مسافروں کو لوٹا جارہا ہے اس سلسلہ میں ڈی سی او گجرات اور سیکرٹری آرٹی اے،اور ڈی ایس پی ٹریفک گجرات بھی مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں جو ان کے خلاف کاروائی کرنے سے قاصر ہیں گجرات سے دیونہ منڈی کا کرایہ اب بھی 20روپے وصول کیا جارہا ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے جو کوئی مسافر کرایہ کم دیتا ہے اس کو ٹرانپورٹر ذلیل کر کے گاڑی سے نیچے اتار دیتے ہیں سید توقیر شاہ،اسرار بٹ،سمیت دیگر نے ڈی سی او گجرات سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے