لالہ موسیٰ (جمیل احمدطاہر) حکومتی پالیسی کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ شہریوں کو پہنچانے کیلئے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کی جائے ، سیکرٹری آر ٹی اے اورڈی ایس پی ٹریفک ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے فوری طو رپر نیا کرایہ نامہ جاری کریں اور اسے تمام بس اڈوں اور ویگن اسٹینڈ پر نمایاں جگہ پر آویزاں کیا جائے ،ان خیالات کا اظہارممتازسماجی وسیاسی شخصیت چوہدری عرفان مہدی بدہوکالس نے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ کس قدرافسوس کی بات ہے کہ اگرحکومت ایک روپیہ فی لیٹربھی پٹرول مہنگاکرے تو ٹرانسپورٹر فوری طورپرازخودکرایہ بڑھالیتے ہیں لیکن دس روپے لیٹرقیمت میں کمی کے باوجودٹرانسپورٹرکرایہ کم نہیں کرتے ،انہوں نے ضلعی انتظامیہ خصوصاً سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے مطالبہ کیاکہ تیل کی قیمتوں کے تناسب سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کی جائے