دو ہزار سترہ میں سیاحوں کے لیے سفری میپ جاری کردیا گیا جس کے مطابق یمن ، افغانستان ، اور شام کا سفر خطرے سے خالی نہیں ہے۔
دنیا کی سیر کرنے نکلے ہیں؟؟ تو ذرا دو ہزار سترہ کا ٹریول رسک میپ دیکھ کر جائیے گا ، ایسا نہ ہو کہ ہائی سیکورٹی رسک زون میں پہنچ جائیں ، اور کوئی راستہ نہ پائیں۔
میڈیکل اینڈ سیکورٹی اسپیشلسٹ انٹرنیشنل ایس او ایس نے سیکورٹی رسک کے پوائنٹ آف ویو سے ٹریول میپ جاری کردیا ، جس کے مطابق شام ، افغانستان، یمن اور ٹمبکٹو کا سفر ، انتہائی خطرناک ہے۔ جب کہ ناروے ، فن لینڈ، سوئیڈن اور آئس لینڈ محفوظ ترین ممالک کے طور پر مارک کیے گئے ہیں۔
سیاحوں کے پسندیدہ ترین مقامات میکسیکو ، کولمبیا ، پاکستان اور مصر کو بھی ہائی رسک کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔
آئی پی ایس او ایس کی ریسرچ کے مطابق لوگوں کا خیال ہے کہ گذشتہ سال میں سفری رسک میں 72 فیصد اضافہ ہوا ہے۔