counter easy hit

سفری پابندی کیس: ٹرمپ کے وکیل سے ججز کے سخت سوالات

سات مسلم ملکوں پر سفری پابندی سے متعلق سان فرانسسکوکی اپلیٹ کورٹ میں سماعت کے دوران محکمہ انصاف کے وکیل سے ججز نے سخت سوالات کیے۔کیا پابندی مذہبی امتیاز کے زمرے میں تو نہیں آتی؟پابندی زدہ ممالک کے شہری دہشت گردی میں ملوث ہیں توشواہد پیش کئے جائیں ؟

Travel ban case: Judges strict questions from Trump lawyer

Travel ban case: Judges strict questions from Trump lawyer

پابندی معطل کیے جانے کے عدالتی فیصلے کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ اپیلٹ کورٹ پہنچ گئی ۔سان فرانسسکو کی نائنتھ سرکٹ کورٹ آف اپیلز میں مقدمے کی ایک گھنٹے سماعت ہوئی جہاں تین ججز پرمشتمل پینل نےٹرمپ کی قانونی ٹیم سے سخت سوالات کیے۔ وکیل ٹرمپ انتظامیہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ صدارتی حکم نامے کومعطل کرکے عدالت نےنیشنل سیکورٹی کے معاملات میں مداخلت کی۔ جج نے جواب دیا قانون کی اصل تشریح کرنا اور حکومتی فیصلوں پر چیک رکھنا عدالت ہی کا کام ہے۔ججز نے استفسار کیا کہ پابندی زدہ ممالک کے شہری دہشت گردی میں ملوث ہیں توشواہد پیش کئے جائیں ؟ وکیل ٹرمپ انتظامیہ نے کہافی الحال اس سے متعلق کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں۔ سماعت کے بعد عدالت کی جانب سے اپیل پر فیصلہ جلد دئیے جانے کاامکان ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website