لندن : چیئرمین نادرا عثمان مبین نے کہا ہے کہ الیکشن ٹربینول میں وہ خود پیش ہوئے تھے اور نادرا کی مرتب کردہ رپورٹ جمع کروائی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی کے وکیل تیار نہیں تھے اور انہوں نے ان سے تیار کردہ رپورٹ پر کراس ایگزیمن نہیں کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ لندن کا دورہ پہلے سے شیڈول تھا۔
گرمیوں کی چھٹیوں میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے پاکستان جانا ہوتا ہے اور ان کو نادرا کارڈز کے حوالہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا اس لئے وہ اپنی تین رکنی ٹیم کے ہمراہ برطانیہ آئے ہیں اور آج چھٹی ہونے کے باوجود کام کروا رہے ہیں۔ چیئرمین نادرا کا کہنا تھا کہ وہ پانچ دن کے لئے برطانیہ آئے ہیں۔