اسلام آباد: نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ کیا آپ کو معلوم ہے کہ زرداری صاحب کی اطلاعات مجھے سب سے زیادہ کون دیتا ہے؟ میں آج اپنا ذریعہ بتا دیتا ہوں۔
مجھے آصف علی زرداری کی سب سے زیادہ اطلاعات انور مجید دیتے ہیں۔ انور مجید خود مجھے آصف علی زرداری کی اطلاعات دیتے ہیں۔ میرے پاس جتنی بھی معلومات ہوتی ہیں ان میں سے اکثر تو انور مجید کی دی ہوئی تھیں جبکہ ان کے اپنے لوگ بھی مجھے آصف علی زرداری سے متعلق معلومات دیتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب کے تمام کاروباری دوست فون کر کر کے ان کی اطلاعات دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فاروق نائیک جو ان کے انتہائی قریبی دوست ہیں وہ بھی مجھے آصف علی زرداری کی اطلاعات دیتے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت کو مسترد کردیا تھا۔ جس کے بعد نیب کی ٹیم ان کی گرفتاری کے لیے روانہ ہوئی ۔ آصف علی زرداری کو زرداری ہاؤس سے حراست میں لیا گیا تھا جس کے بعد انہیں نیب ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا گیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کی خبر کے بعد اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 900 پوائنٹس گرکر 34 ہزار 600 کی سطح پر آگیا تھا۔ جبکہ آصف علی زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا بھی فیصلہ کیا تھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست آج دائر کیے جانے کا امکان ہے۔دوسری آصف زرداری کی گرفتاری پر پیپلز پارٹی نے خوب احتجاج کیا جبکہ کئی شہروں میں سڑکیں بلاک کر کے مظاہرین نے توڑ پھوڑ بھی کی۔