کہنیوں ،گردن اور گھٹنوں پر سیاہ اور خشک نشانات موجود ہوں تو انسان کافی عدم اعتمادی کا شکار رہتا ہے۔ان نشانات کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں جن میں سورج کی تیز روشنی اوربڑھتی عمر ہوسکتی ہیں لیکن ان سے نجات کے لئے ہم زیادہ کام نہیں کرتے۔آئیے آپ کو ان نشانات کو صاف کرنے کے آسان قدرتی نسخے بتاتے ہیں۔
کھیرے ،ہلدی اور لیموں کا رس ہلدی کا پانی،کھیرے کا رس اور لیموں کا جوس لے کر انہیں اچھی طرح مکس کریں۔ہلدی کا پانی داغ کو صاف کرے گا۔ کھیرا جلد کو ٹھنڈا رکھے گا اور لیموں کا رس جلد کو چمکائے گا۔یہ تینوں اجزاءجلد کے لئے بہت مفید ہیں اور ان کی وجہ سے آپ کے نشانات زائل ہوجائیں گے۔
بیسن،دہی،لیموں کا رس اور ہلدی ایک کھانے کا چمچ دہی،ایک کھانے کا چمچ لیموں کارس،دو بڑے چمچ بیسن اور چٹکی ہلدی لیں۔ان تمام اجزاءکو تب تک مکس کریں جب تک وہ یک جان ہوجائیں۔اب اس آمیزے کو نشانات والی جگہوں پر لگائیں اور ایک گھنٹے بعد تازہ پانی سے دھولیں۔دو ہفتے میں یہ نشانات غائب ہونے لگیں گے۔
گردن پر سیاہ نشانات مٹانے کے لئے تین حصے بیکنگ سوڈا اورایک حصہ پانی لے کر مکس کریں اور گردن پر لگالیں۔5منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ یہ عمل ہفتے میں دو بار کرنے سے آپ کمال کے نتائج دیکھیں گے۔
ایلوویرا جلد کی صحت کے لئے بہت مفید ہے اور اس سے جلد پر موجود نشانات مٹائے جاسکتے ہیں۔ایلوویرا میں سے جیل نکال کر اسے20منٹ تک گردن پر لگائیں اور پھر تازہ پانی سے دھولیں۔ایک ہفتہ یہ عمل روزانہ کریں اور خوبصورت جلد پائیں