counter easy hit

آٹھ پھلوں سے آٹھ بیماریوں کا علاج

پھلوں میں اللہ تعالیٰ نے بھرپور غذائیت رکھی ہے۔ ہر قسم کے پھل سے آپ کو غذائیت ملتی ہے اور تمام پھل ہی آپ کے جسم میں وٹامنز اور منرلز کی کمی کو پورا کرتے ہیں۔

ویسے تو سارے ہی پھل ہماری صحت کےلئے بہت فائدہ مند ہیں، لیکن چند ایسے پھل بھی ہیں جن کو باقاعدگی سے استعمال کرنے سے آپ کی صحت بہتر ہوتی ہے اور انسانی جسم کا اندرونی نظام بھی مضبوط ہوتا ہے۔

آج ہم آپ کو آٹھ پھلوں کے حوالے سے چند ایسی معلومات فراہم کریں گے جن کے بارے میں شاید آپ کو پہلے علم نہیں ہوگا۔

درج ذیل آٹھ پھلوں کا ذکر کیا جارہا ہے، جن کو کھاکر آپ آٹھ بیماریوں سے چھٹکارہ حاصل کرسکتے ہیں۔

٭کیلا

کیلا ایسا پھل ہے جو ہر موسم میں دستیاب ہوتا ہے۔ کیلے کے کئی ایسی غذائیت موجود ہوتی ہیں جو انسانی جسم کے لئے بہت ضروری ہوتی ہیں۔ کیلا اعصابی تناؤ کو ختم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔

٭ انناس

انناس کو لوگ محض سلاد میں ڈال کر کھاتے ہیں جبکہ انناس کے استعمال سے آپ کا نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔ لہذا انناس کو صرف سلاد میں ڈال کر نہیں کھائیں بلکہ اس کا استعمال باقاعدگی سے رکھیں۔

٭ کینوں

کینوں سردیوں کے موسم میں آتا ہے اور اپنے ساتھ بہت سارے فائدے بھی لے کر آتا ہے۔ کینوں کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ کینسر کے خلاف لڑنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

٭ چیری

چیری میں اینٹی آکسیڈنٹ پائے جاتے ہیں جو انسانی جسم سے زہریلے مادے کو خارج کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

٭ خربوزہ

خربوزے کی تاثیر بہت ٹھنڈی ہوتی ہے۔ خربوزے کے ذریعے ہائی بلڈ پریشر کم ہوتا ہے اور بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے۔

٭ لیموں

لیموں کے ذریعے آپ کے نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور آپ کے جسم میں موجود زہریلے مادہ کا خاتمہ لیموں کے استمعال سے ممکن ہوسکتا ہے۔

٭ انگور

انگور بھی انسانی صحت کےلئے بہت فائدہ مند ہے۔ انگور کا بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ خون کو جمنے نہیں دیتا۔

٭ سیب

سیب کے فوائد سے تو ہر کوئی واقف ہے۔ لیکن سیب کا سب اچھا اور بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس کو کھانے سے آپ کا دل مضبوط ہوتا ہے۔