اسلام آباد: ملک کے مختلف حصوں میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں صبح 10 بج کر 50 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت 4.1 اور زمین میں اس کی گہرائی 71 کلومیٹرتھی جب کہ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، عوام اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔