بارسلونا(یس اردو نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی سپین کے سینئر راہنما ساجد گوندل نے ڈاکٹر جہانگیر بدر مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر جہانگیر بدرر مرحوم اپنی ذات میں انجمن تھےانہوں نے ہمیشہ ہمیں خدمت کی سیاست کی اور ہمیں بھی ان سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کرتے رہے۔ ان کا چھوڑ جانا پاکستان پیپلز پارٹی کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے جس کی کمی ہمیشہ ستاتی رہے گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین جناب آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خاص طور پر ڈاکٹر جہانگیر بدر مرحوم کی برسی کیلئے لاہور آکر تمام کارکنان کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔