پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین)پاکستان پیپلز پارٹی لالہ موسیٰ کے مرکزی راہنما عبدالستار ملک آف فرانس نے پاک فضائیہ کے ونگ کمانڈر شہید نعمان اکرم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے ہونہار آفیسر ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی شہادت قومی سانحہ ہے اللہ تعالیٰ ان کی قربانی کے عوض انھیں دنیا وآخرت کے عظیم درجات سے فیضیاب کریں۔ ان کی شہادت اور ان کی جرات اوربہادری کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ پاک فضائیہ کے شیردل پائلٹ اللہ تعالیٰ کا انعام اور قوم کا فخر تھے اللہ تعالیٰ ان کی قربانی کو قبول فرمائیں اور ان کوجواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں۔ اوران کے اہلخانہ اور والدین کو صبرجمیل عطا فرمائیں اور ان کی جرات وبہادری سے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر ان کے درجات بلند فرمائیں۔ آمین