دھند کی وجہ سے گڈو تھرمل پاور ہاؤس کے 5یونٹ ٹرپ کرگئے جس کے باعث سندھ ،پنجاب اور بلوچستان کے مختلف شہروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
Trip the five units of Guddu Thermal Power, delayed power supply
گڈو تھرمل ذرائع کے مطابق گڈو تھرمل پاور ہاؤس کےیونٹ نمبر5،6،7،8 اور 9ٹرپ کرجانے سے کشمور،کندھ کوٹ، تنگوانی، ٹھل اور جیکب آباد کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ذرائع کے مطابق بلوچستان کے جعفر آباد،صوبت پور،نصیر آباد،بولان اور دیگر علاقے بھی بجلی کی فراہمی سے متاثر ہوئے ہیں۔