بھارتی ریاست اتر پردیش میں گرج چمک اور ریت کے طوفان نے تباہی مچادی، بارش اور تیز ہواؤں کے باعث مختلف حادثات میں 9 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ۔
گزشتہ روز اتر پردیش کے مغربی حصوں کو گرد آلود ہوا ؤں اور گرج چمک کے طوفان نے لپیٹ میں لے لیا، متھورا، آگرہ، علی گڑھ سمیت کئی شہروں میں تیز ہواؤں کے باعث درخت اور بجلی کے پول گر گئے۔
ذرائع کے مطابق مختلف حادثات میں 9 افراد ہلاک،4 زخمی ہوگئے ۔ واضح رہے کہ بھارتی محکمہ موسمیات نے دو روز قبل 13 ریاستوں میں طوفان کی وارننگ جاری کی تھی ،