ماسکو……ذرا سی لاپرواہی بھی بھاری جانی و مالی نقصان کا سبب بن جاتی ہےوزنی سامان کی نقل و حمل کے دوران توازن کا خاص خیال رکھنا پڑتا ہے ۔روس کی ایک شاہراہ پر ہونے والے اس حادثے کو ہی دیکھ لیجئے جہاں ایک ٹرک لوہے کا بھاری بھر کم بیم لے جارہا تھا کہ اس ہی دوران بیم کا توازن بگڑ گیا اوراپنے ساتھ ساتھ ٹرک کو بھی الٹ دیا۔خوش قسمتی سے حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان تو نہ ہوا البتہ ذرا سی لاپرواہی بھاری مالی نقصان کا سبب بن گئی۔